رانا تنویر حسین سے برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز کی ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 19 ستمبر 2017 19:35

رانا تنویر حسین سے برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور زًر غور آئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز نے منگل کو دورہ وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا جہاں پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویر حسین سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ برطانیہ قریبی دوست اور ترقی میں حقیقی شراکت دار ہے، برطانیہ میں 13 لاکھ پاکستانی، پاکستان میں 80 ہزار برطانوی شہری دونوں ممالک کے مابین پل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلی سطحی روابط، دوطرفہ اور بین الاقوامی مسائل کے حل میں معاون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ باہمی احترام، اعتماد پر مبنی رشتہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو گا