پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار تصور کرتا ہے،برطانیہ میں 13لاکھ سے زائد پاکستانی اور پاکستان میں 80 ہزار برطانوی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردارادا کررہے ہیں ،

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی برطانیہ کے تجارتی پالیسی وزیر گریک ہینڈز سے ملاقات میں گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 19:12

پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار تصور کرتا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) دفاعی پیداوار کے وزیررانا تنویر حسین نے اس اعتماد کااظہار کیاہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ مفاد اور ایک دوسرے کے نقطہ و نظر کو سمجھنے کے اصولوں پر مبنی تعلقات جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

وہ برطانیہ کے تجارتی پالیسی کے وزیر گریک ہینڈز سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے راولپنڈی میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

دفاعی پیداوار کے وزیر نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست اور حقیقی ترقیاتی شراکت دار تصور کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں تیرہ لاکھ سے زائد پاکستانی اور پاکستان میں 80 ہزار برطانوی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردارادا کررہے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مسلسل رابطے مختلف علاقائی و عالمی معاملات پر ہماری تعاون کی سوچ معاون ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :