وزیر اعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثار سے ملاقات،پارٹی امور کو بہتر انداز میں چلانے پر اتفاق

ملاقات میں این اے 120کے انتخابی نتائج، مسلم لیگ(ن) کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے آرمی چیف سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو پر بھی سابق وزیر داخلہ کو اعتماد میں لیا

منگل 19 ستمبر 2017 19:12

وزیر اعلیٰ پنجاب کی  چوہدری نثار سے ملاقات،پارٹی امور کو بہتر انداز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج، مسلم لیگ(ن) کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثار علی خان سے برطانیہ اور ترکی کے دورے سے واپسی کے بعد دوسری ملاقات ہے، جس میں مسلم لیگ(ن) کے انتخابات کرانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی چوہدری نثار علی خان سے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا جبکہ شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو پر بھی اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی اور پارٹی کے امور کو بہتر انداز میں چلانے پر اتفاق کیا گیا۔