جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی معاملہ ہے‘ درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

منگل 19 ستمبر 2017 19:12

جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی معاملہ ہے‘ درختوں کی کٹائی روکنے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی معاملہ ہے‘ درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کی واقعی کمی ہے۔

یہ معاملہ اب چونکہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے اس حوالے سے وفاق کی ذمہ داری نہیں بنتی یہ صوبائی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگلات میں اضافہ کے لئے تمام صوبوں کو فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔ درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔