ٹرمپ کے پاس وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات کے لئے وقت نہیں تو ہمارے پاس بھی امریکی صدرکے لئے وقت نہیں ہونا چاہیے‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

منگل 19 ستمبر 2017 19:12

ٹرمپ کے پاس وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات کے لئے وقت نہیں تو ہمارے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات نہیں کرنی چاہیے‘ اگر ٹرمپ کے پاس وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات کے لئے وقت نہیں تو پھر ہمارے پاس بھی امریکی صدر کے لئے وقت نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے صدر کی بجائے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کو میرا مشورہ ہے کہ وہ امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات نہ کریں۔ اگر ٹرمپ کے پاس وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت نہیں ہے تو پھر ہمارے پاس بھی ٹرمپ کے لئے وقت نہیں ہونا چاہیے۔