بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں کرومائٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے لائسنس جاری نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا، وزیر مملکت ارشد لغاری

منگل 19 ستمبر 2017 19:12

بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں کرومائٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت ارشد لغاری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں کرومائٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے لائسنس جاری نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر عثمان کاکڑ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع مسلم باغ میں کرومائٹ کی کان کنی کے لئے دھماکہ خیز مواد کی قلت کی وجہ سے کرومائٹ کی کانیں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں اور نئے لائسنس کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی نہیں دیا جارہا اس لئے ان کا کام نہیں ہو رہا۔انہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :