شاہد خاقان عباسی گھر کو درست ضرور کریں،پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں ، چوہدری نثار

ْ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ بیانات دینے کی بجائے عملی کاموں میں توجہ دیں، سابق وزیر داخلہ

منگل 19 ستمبر 2017 19:08

شاہد خاقان عباسی گھر کو درست ضرور کریں،پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گھر کو درست ضرور کریں‘ لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے وزیر خارجہ کے بیان کی تائید کرنے پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اور شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہے ان کو چاہیے کہ وہ بیانات دینے کی بجائے عملی کاموں میں توجہ دیں۔

وزیراعظم اپنے گھر کو صاف ضرور کریں مگر عالمی سطح پر پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں کیونکہ حکومتی عہدیداروں کے ایسے اور اس طرح کے بیانات سے پاکستان کا موقف علامی سطح پر کمزور ہوتا ہے اور دشمن کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ دہشت گردی کی جڑ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی تاریخ میں اس کی مثال نہں ملتی مگر جو کوتاہی اور کمزوریوں ہوئی ہیں ان کو مل بیٹھ کر دور کریں لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں۔