استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنا دیا جائے، ترک صدر

عالمی ادارے کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا شرطیہ ہے،تقریب سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 18:59

استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنا دیا جائے، ترک صدر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) ترک صدرر جب طیب اردگان نے استنبول کو بیک وقت اقوام متحدہ کا مرکز بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا شرطیہ ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی 72 ویں نشست میں شرکت کی غرض سے نیو یارک میں موجود ترک صدر اردگان نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے نئے ترک ہاوس کا سنگ بنیاد ڈالنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی اور عمارت کو توسیع دیتے ہوئے ترکی کے نقطہ نظر کے مطابق ٹرکش ہاوس کی تعمیر کے فیصلے کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ دفتر اپنے مقاصد کے مطابق خدمات ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا شرطیہ ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر امسال کے ایجنڈے میں اصلاحات کا معاملہ بھی شامل ہے تا ہم ، یہ ہماری سوچ سمجھ کے مطابق ہونے والی اصلاحات نہیں ہیں۔ اصل چیز اس ادارے کے ڈھانچے میں اصلاحات لانا ہے۔جس کو عملی جامہ نہ پہنانے تک یہ ادارہ بھر پور طریقے سے کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی مرکز بننے کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے والے استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش کش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :