پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس

محکمہ پولیس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، آزاد کشمیر کی آبادی 42لاکھ ہے ، محکمہ پولیس کا عملہ 8ہزار 3صد 25 ہے جو کہ یارڈ سٹک کے لحاظ سے انتہائی کم ہے، کم تعداد کے ساتھ ساتھ ریسورسز بھی کم ہیں، بریفنگ

منگل 19 ستمبر 2017 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس منگل کے روز چیئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کی زیر صدارت جاری رہا۔اجلاس میں ممبران کمیٹی کرنل (ر) وقار احمد نُور، محمد احمد رضا قادری، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، عبدالماجد خان ایم ایل ایز سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ طارق ضیاء عباسی سپیشل سیکرٹری اسمبلی نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

اجلاس میں محکمہ پولیس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ محکمہ پولیس کی نمائندگی فہیم عباسی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کی۔اُنہوں نے اپنے محکمہ کے بارہ میںبریفنگ کے دوران بتایا کہ آزاد کشمیر کی آبادی 42لاکھ ہے اور محکمہ پولیس کا عملہ 8ہزار 3صد 25 ہے جو کہ یارڈ سٹک کے لحاظ سے انتہائی کم ہے، کم تعداد کے ساتھ ساتھ ریسورسز بھی کم ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جغرافیائی لحاظ سے انتہائی دشوار گذار علاقہ ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے علاوہ ڈی آئی جی 7 ، اے آئی جی/ایس ایس پی8 ،ایس پی16، اے ایس پی/ڈی ایس پی35، پی ڈی ایس پی13، آئی این ایس پی/ پی آئی114،ایس آئی 269، اے ایس آئی286، ایچ سی/ڈی ایچ سی961 وغیرہ اور اوپریشنل بجٹ 2017/18کے مطابق پرچیز مشینری1.450ملین روپے،پی او ایل71.407ملین روپے، رینٹ آف بلنڈنگز7.170ملین روپے، سٹیشنری 4.641 ملین روپے، پرنٹنگ اینڈ پبلیکیشن 4.695 ملین روپے،ٹرانسپورٹیشن آف کانسٹیبیلری0.300ملین روپے، الیکٹریسٹی چارجز31.800ملین روپے، پاسنگ آئوٹ سرمونی0.390ملین روپے، ریوارڈز0.600ملین روپے وغیرہ اورضروریات کے لحاظ سے بجٹ کم ہے۔

کمیٹی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ طویل ترین عرصہ گُذرنے کے باوجود محکمہ نے ڈی اے سی نہیں کی ، جس کے بارہ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے واضح ہدایات موجود ہیںکہ ہر محکمہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آنے سے قبل ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی میں ایڈوانس پیرا جات کو لے جائے۔ورکنگ پیپر کے لحاظ سے محکمہ پولیس کے ذمہ 448ڈرافٹ پیرا جات ہیں ، قابل یکسوئی 95 پیراجات۔

کمیٹی نے محکمہ کو ہدایت کی کہ ریکوری کے عمل کو تیز سے تیز تر کیا جائے۔ کمیٹی نے معطل اہلکاران کو راشن الائونس و غیرہ کی ادائیگی کے پیرا جات پر فیصلہ دیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں ڈی ڈی او وقت پر ریکوری ڈالی جائے۔پبلک اکائونتس کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔جس میں محکمہ پولیس کے باقیماندہ ریکارڈ کی جانچ پرتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :