بلاول بھٹو زرداری کل ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے

منگل 19 ستمبر 2017 18:55

بلاول بھٹو زرداری کل ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کل ساہیوال کا دورہ کرینگے اور ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ ظفر علی سٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریوں میں رخنہ اندازی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شروع کر دی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کے بینرز اور پوسٹرز انتظامیہ نے اتروائے جا رہے ہیںاور پیپلز پارٹی کے کارکنوںاور عہدیداروں کے خلاف پرانے مقدمات کو کھول کر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس امر کا انکشاف پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات شوکت بسرا نے آج فرید ٹائون میں شیخ عبدالرئوف کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی جلسہ ہوگا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری تاریخی اعلان کرینگے اور پیپلزپارٹی محرم کے بعد جنوب پنجاب کے شہروں میں جلسوںکا آغاز ، وہاڑی، ہارون آباد، خانیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور چشتیاں میں جلسے کریگی ۔ اس موقعہ پر پیپلز پارٹی ساہیوال کے علی نواز بھٹی ، جاوید گل اور دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔