شہبازشریف کا 2017ء کے اختتام تک تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا حکم

منگل 19 ستمبر 2017 18:55

شہبازشریف کا 2017ء کے اختتام تک تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے 2018ء میں مکمل کئے جانے والے منصوبوں کو 2017ء کے اختتام تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ حکم ماڈل ٹائون میں منعقد کئے جانے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیا جس میں مختلف منصوبوں کے ذمے داران نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صاف پانی پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں میں سست روی برتنے پر ذمہ داران کے ساتھ برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی تمام منصوبے جن کا تعلق 2017ء سے ہے انہیں 2017ء ہی میں مکمل کیا جائے اور وہ منصوبے جن کا تعلق 2018ء سے ہے کم از کم 50 فیصد کام 2017ء کے اختتام تک مکمل کیا جائے واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 6 ارب مختص کر رکھے ہیں اجلاس میں وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت بھی جاری کیں کہ اگر کسی منصوبے کی تکمیل کی راہ میں بجٹ یا فنڈز رکاوٹ بنتے ہیں تو فوری طور پر ان کو اس مسئلے سے آگاہ کیا جائے۔