حافظ سعید نظر بندی کیس :

لاہور ہائی کورٹ نے حافظ سعید کے وکیل پیش نہ ہونے پر مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی

منگل 19 ستمبر 2017 18:55

حافظ سعید نظر بندی کیس :
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید اور انکے چارساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جسکی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

عدالت میںحافظ سعید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 90 روز کیلئے نظر بندی میں توسیع کر دی جبکہ نظر بندی کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔

درخواست گزار کے مطابق حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حافظ سعید اور انکے ساتھیوں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کرے۔

متعلقہ عنوان :