Live Updates

وزیر داخلہ کی عدلیہ اور فوج کیخلاف مہم سلامتی کیلئے خطرناک ہے، فواد چوہدری

چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں ہماری کوشش ہے پاپا ،پپو اور پیسے ملک میں واپس آ جائیں،مشرف پر الزامات لگانے والے آج خود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ،ترجمان تحریک انصاف شریف فیملی کا منشی آصف کرمانی نے آج احتساب عدالت میں جھوٹ بولا اسے گرفتار ہونا چاہیے،عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں ،میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 19:30

وزیر داخلہ کی عدلیہ اور فوج کیخلاف مہم سلامتی کیلئے خطرناک ہے، فواد ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی جانب سے عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم کو ملکی سلامتی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے کھائے ہیں اور ہماری کوشش صرف اتنی ہے کہ پاپا، پپو اور پیسے ملک میں واپس لے کر آئیںان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے بلانے کے باوجود آج ایک بار پھر شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا، نوازشریف اور ان کی کمپنی پرویز مشرف کے بھاگنے کی باتیں کرتی تھی اور آج خود عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیںانہوں نے کہاکہ ایک بار پھر شریف فیملی کی جگہ ان کے منشی آصف کرمانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں نوازشریف اور ان کے بچوں کی لندن رہائش گاہ کا پتہ معلوم نہیںانہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف، حسن اور حسین نواز کہاں رہتے ہیں آصف کرمانی کو عدالت میں جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا جانا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے مل کر کھائے ہیں اور 3 ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے اور اب بھی ایف زیڈ ای کمپنی سے دوسری کمپنیوں کو پیسے دیئے جارہے ہیں تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ وہ پاپا، پیسے اور پپو کو ملک میں واپس لائیں اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریںرہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پوری مسلم لیگ (ن) فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں الزام لگایا کہ ان کے لوگوں کو انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ بھی مریم نواز کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور (ن) لیگ کی عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم کے انچارج بنے ہوئے ہیں، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کس کی ایما پر بیانات دے رہے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے حوالے سے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی باتیں غیر ضروری ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں، پورا میڈیا جانتا ہے کہ انہوں نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کی گئی ان سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گاپی ٹی آئی کے ترجمان نے شریف خاندان کی نیب میں عدم پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں غیر حاضری کی سزا تین سال قید ہے، شریف خاندان اپنے معاملات کا جواب نہیں دینا چاہتا، جے آئی ٹی میں بہت ثبوت ہیں اور شریف خاندان انہیں نظر انداز کررہا ہے ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ہر جگہ پیش ہوتے ہیں، لیکن ہمارا نکتہ ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت ہے یا انتظامی ادارہ اگر انتظامی ادارہ ہے تو اس کے پاس توہین عدالت کا اختیار نہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی لارجز بنچ تشکیل دی جا چکی ہے اور آج اس کی سماعت ہی(اعجاز خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات