این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے ،راجہ پرویزا شرف

منگل 19 ستمبر 2017 18:41

این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے ،راجہ پرویزا شرف
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنماوسابق وزیر اعظم راجہ پرویزا شرف نے کہا ہے کہ لاہور سے حلقہ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ لاہور اور سینٹرل پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونا معمول کا معاملہ ہے ،فرد جرم عائد ہونے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی حالات بہتری کی جانب جاتے دکھائی نہیں دے رہے،ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :