صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی گئی ہے‘شہبازشریف

دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے، وسائل کا رخ کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دئیے گئے ہیں‘ رضا حیات ہراج سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 18:26

صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی گئی ہے‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورملک کی ترقی ا ور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا نصب العین ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ گزشتہ سوا 4برس سے خدمت خلق کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں نے عوام کو ریلیف دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وسائل کا رخ پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دئیے گئے ہیں۔ تعلیم اورصحت سمیت سماجی ترقی کے بڑے منصوبے جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل پر عوام کا حق ہے اور یہ حق انہیں لوٹا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :