وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام نے ہر بار مسترد کیا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 19 ستمبر 2017 18:26

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام نے ہر بار مسترد کیا ہے۔

ملک محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت ، دیانت ، امانت اور محنت سے عبارت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :