بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے 4 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 18:05

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) روہڑی سیمنٹ فیکٹری کے نزدیک بارودی مواد نارکارہ بنانے کے دوران منگل کو 3 اہلکار اور 1 مزدور جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ روہڑی سمینٹ فیکٹری سے متصل میدان میں باردوی مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا تھا، اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار اللہ ڈینو، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار سلیم رضا، شاہد مغل اور ایک مزدور زبیر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہوگئے جہیں روہڑی کے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :