ایچ ای سی انتہاء پسندی کے بڑھتے رجحانات سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے،ڈاکٹر مختار احمد

منگل 19 ستمبر 2017 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایچ ای سی انتہاء پسندی کے بڑھتے رجحانات سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایچ ای سی انتہاء پسندی کے بڑھتے رجحانات سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے، انتہاء پسندی میں گنے چنے طلباء کے ملوث ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورا اعلیٰ تعلیمی شعبہ اس گندگی سے متاثر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے زور دیا کہ اس طرح کے معاملات کے حل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوںنے میڈیا پر بھی زور دیا کہ اس معاملہ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی مسلسل جامعات کے ساتھ اس حوالہ سے رابطہ میں ہے۔ انہوں نے طلباء کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور سپورٹس کی سرگرمیاں منعقد کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ایچ ای سی کے یونیورسٹی اولپکس کرانے کے حوالہ سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے جامعات کو پبلک لیکچرز کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ اس کے ذریعے برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :