وزیراعظم اورآرمی چیف ریاست کودرپیش چیلنجزسے بخوبی واقف ہیں، احسن اقبال

پاکستان میں کوئی خطرات کے بادل نہیں منڈلارہے،کوئی ایسی چیزنہیں جس کاسرکاری عہدے پرفائرفرد کوعلم نہیں،ہماری جوہری طاقت کچھ لوگوں کوپسند نہیں،تمام کالعدم تنظیموں پرکڑی نظررکھی جائےگی۔وزیرداخلہ کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 17:43

وزیراعظم اورآرمی چیف ریاست کودرپیش چیلنجزسے بخوبی واقف ہیں، احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ریاست کودرپیش چیلنجزسے بخوبی واقف ہیں،پاکستان میں کوئی خطرات کے بادل نہیں منڈلا رہے،کوئی ایسی چیزنہیں جس کا سرکاری عہدے پرفائرفرد کوعلم نہیں،ہماری جوہری طاقت کچھ لوگوں کوپسند نہیں،تمام کالعدم تنظیموں پرکڑی نظررکھی جائےگی۔

انہوں نے چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں چوہدری نثار کے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی خطرات کے بادل نہیں منڈلارہے،کوئی ایسی چیزنہیں جس کاسرکاری عہدے پرفائرفرد کوعلم نہیں۔ نئے وزیراعظم اورآرمی چیف ریاست کودرپیش چیلنجزسے بخوبی واقف ہیں۔ہم تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیارہیں۔

(جاری ہے)

ملک کی سب سےاعلیٰ سطح کی کمیٹی قومی سلامتی کمیٹی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا باقاعدگی سےاجلاس ہوتا ہے۔ پاکستان کوایسےکوئی خطرات نہیں جوکابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کےعلم میں نہیں۔ کوئی ایسا4رکنی انتظامی فورم نہیں جہاں اسطرح کےخطرات کی بات کی جاتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی خبر نہیں جو کسی کے پاس نجی حیثیت میں ہو یا انفارمیشن ایسی نہیں جس کا صرف انفرادی طور پرکسی کوپتا ہو۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری جوہری طاقت کچھ لوگوں کوپسند نہیں،سی پیک پر بھی کچھ لوگوں کواعتراض ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں پرکڑی نظررکھی جائے۔کسی کو بھی پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے بیان دیاتھا کہ پاکستان کو خطرات کا سامنا ہے۔ ہمیں گھیرا جارہاہے۔ان خطرات کا علم صرف تین چارلوگوں کوہے۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے آج پھرکہا کہ وزیراعظم گھرکودرست ضرورکریں،لیکن بیانات سے تماشا نہ بنائیں،گزشتہ چارسالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ایسے بیانات سے دشمن کے بیانیے کوتقویت ملتی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر کوضرور درست کریں۔ لیکن وزیراعظم اپنے بیان سے پاکستان کاتماشا نہ بنائیں۔ ایسے بیانات سے پاکستان کامئوقف عالمی سطح پرکمزور ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چارسالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ تاہم ایسے بیانات سے گریز کرناچاہیے جس سے دشمن کے بیانیے کوتقویت ملتی ہو۔ واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کی صفائی کرناہوگی۔