پاکپتن، ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،پارچارت ،پرائز بانڈ،قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈکیتی کی ایک واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،پارچارت ،پرائز بانڈ،قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 105-EBکے اشفاق احمد کے گھر پر اس داماد محمد ارسلان اور بیٹی حمیرا اشفاق سو رہے تھے کہ نامعلوم مسلح ڈاکو گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہو ئے محمد ارسلان اور حمیرا اشفاق کی آنکھ کھل گئی ڈاکوئوں نے ان رسیوں سے باندھ دیا اور 13 لاکھ روپے مالیت طلائی زیورات، ،پارچارت ،پرائز بانڈ،قیمتی گھریلو سامان وغیرہ لوٹ لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :