محمد لطیف کے صاحبزادے محسن لطیف کی دعوت ولیمہ ،جمشید اقبال چیمہ و دیگر کی شرکت

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد لطیف کے صاحب زادے محسن لطیف کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ،میاں افتخار، عارف خان نیازی ، عبداللہ خان نیازی ، اشتیا ق ملک ، عرفان احمد ، یوسف خان گڈو ، رضا خان ، عدیل بٹ، عامر ، میاں آصف ،تنویر سمیت بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی ، شرکاء نے دولہا اور دلہن کو تحائف پیش کیے اور اپنی نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ، چئیرمین عمران خان ، جہانگیر خان ترین ، علیم خان ، اعجاز احمد چوہدری ، سرور چوہدری نے محسن لطیف کو شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔