ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیاہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے قائم کر دہ پولیو ڈیسک پر گئے اور پولیو ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

سی ای او(ہیلتھ) اتھارٹی لاہور ڈاکٹر سعید اختر اور ہسپتال کا عملہ بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4400 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :