میکلوڈ روڈ اورشاہ عالمی کی تمام مارکیٹس کاپیاف فائونڈرز الائنس کا تاریخی استقبال ، بھرپور حمایت کا اعلان

تاجر وصنعتکار برادری کے حقوق کے لئے لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے ‘ میاں انجم نثار عرفان اقبال شیخ کا تقریب سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)لاہور چیمبر الیکشن 2017-18 میں پیاف فائونڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ امیدواران نے لاہور کی 90 فیصد مارکیٹو ں کے عہدیداران سے ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں جہاں سے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانیاں مل چکی ہیں -جوں جوں الیکشن کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں الائنس کو تاجروں،مارکیٹس اورایسوسی ایشنزکی طرف سے لنچ برنچ ظہرانے اور عشائیے میں شرکت کا اصرار بڑھ رہا ہے - الائنس پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں نے میکلوڈ روڈ سلائی مشین مارکیٹ اور آٹو مارکیٹ ،شاہ عالم الیکٹرانک مارکیٹ، مدینہ مارکیٹ، شو مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقاتیں کی جہاں تاجروں نے الائنس کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

میکلوڈ روڈموٹرسائیکل مارکیٹ کے عیدیداران نے دیگر مارکیٹ کے تاجروں کے ہمراہ امیدواروں اور قائدین میاں انجم نثار، میاں شفقت علی،میاں وقار، ملک طاہر جاوید،مدثر مسعود، ملک محمد ندیم ذیشان خلیل و دیگرکا پر جوش استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ظہرانہ دیا اس موقع پر میاں انجم نثار نے کہا کہ الائنس لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے گزشستہ 14سالوں سے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے لیے پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی تاجر وصنعتکار برادری کے حقوق کے لئے لڑتے رہیں گی- میکلوڈ روڈ مارکیٹ سے غلام سرور ملک اور مظہر امین بٹ، تنویر احمد شیخ و دیگر نے اس موقع پر اعلان کیاکہ پوری میکلوڈ روڈ کے تمام تاجر الائنس کے ساتھ ہیں -شاہ عالمی الیکٹرانک مارکیٹ کے سینئرراہنما چوہدری واجد علی ملک محمد خالد چوہدری شہزاد اسلم و دیگر نے پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواران میں اپنی مارکیٹ میں گرم جوشی سے استقبال کیا ۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری مارکیٹوں کے تمام تاجر پیاف فائونڈرز الائنس کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی الائنس کے امیدواروں کو جتوائیں گے۔ شاہ عالم مارکیٹ کے راہنمائوں طلحہ طیب بٹ شاہ رخ جمال بٹ ،، خرم لودھی اور ہارون اروڑا نے پیاف فائونڈرز الائنس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے اپنے خطاب میں تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الائنس نے لاہور چیمبر کے پلیٹ فام سے سیکشن38b.اور 40b کے تحت ایف بی آر کے ناجائز چھاپوں کا سلسلہ بند کروادیا ہے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے اپنا کام کر سکیں امسال تمام بزنس کمیونٹی کی ڈیمانڈ کے مطابق0.6% ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کروایا جائے گا۔