پی ٹی آئی این اے 120 کے انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت بن کر ابھری ہے اپنا گڑھ سمجھنے والوں کی آنکھیں کھول دی‘غلام محی الدین دیوان

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت بن کر ابھری ہے اور اپنا گڑھ سمجھنے والوں کی آنکھیں کھول دی، 47000 ہزار سے زائد ووٹ لینا تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ووٹوں میں اضافہ اور (ن) لیگ کے ووٹوں میں کمی واقع ہونا شریف خاندان کی ناکامی ، نااہلی کا کھلا ثبوت ہے عوام کا الیکشن کمیشن سے اعتماد اٹھ چکا ہے پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور پورا زور لگائیں گی کہ 2018کے الیکشن صاف و شفاف ہوں اور حقیقی نمائندے اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے بنیادی مسائل حل کریں۔