Live Updates

تحریک انصاف کے رہنمائوں کا رہنما حامد خان کے بھائی کے انتقال پر اظہارافسوس

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، اعجازاحمد چوہدری ، محمدسرور ، شفقت محمود ، عبدالعلیم خان، میاں محمود الرشید، ولید اقبال ، حماد اظہر، غلام محی الدین دیوان، شبیر سیال ، فیاض بھٹی، رانا عبدالسمیع، میاں اسلم اقبال پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان کے بھائی اور صادقہ آپا کے خاوند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :