قطر کا پاکستانیوں کو قطر پہنچنے پر30دن کے لیے مفت ویزہ دینے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 17:41

قطر کا پاکستانیوں کو قطر پہنچنے پر30دن کے لیے مفت ویزہ دینے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء):قطر نے پاکستان شہریوں کو چند شرائط کیساتھ قطر پہنچنے پر 30دن کا ویزا مفت جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موجود قطر کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو قطر پہنچنے پر ائیر پورٹ پر ہی 30دن کا مفت ویزہ جاری کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ویزے کے چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں ۔

شرائط کے مطابق پاسپورٹ 6ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے۔آنے والے مسافر کے پاس ریٹرن ٹکٹ ہونا چاہیے۔مسافر کے پاس 5000ریال یا اس کے برابررقم ہونی چاہیے ۔ویزے کی مدت 30دن ہوگی ۔وہ مسافر جو براہ راست پاکستان سے آرہے ہوں ان کے پاس پولیو کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ ہونا چاہیے۔دوست ملک کی جانب سے اس اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے۔