کراچی ،معذور افراد کا سرکاری ملازمتوں کیلئے دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا

عرصہ دراز سے سرکاری ملازمتوں میں معزور افراد کے لیے مخصوص پانچ فیصد کوٹہ ہمیں نہیں دیا جا رہا ہے ،سنبل شیخ

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) معذور افراد کا سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد پر عمل درآمد کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ۔ حکومتی نمائندوں سمیت کسی سرکاری اہلکار نے بات چیت کرنا بھی گوارا نہیں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی اطلاعات کے بعد معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری سماجی تنظیم اپ لفٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے پانچ روز سے دھرنا دیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اپ لفٹ تنظیم کی رہنما سنبل شیخ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے سرکاری ملازمتوں میں معزور افراد کے لیے مخصوص پانچ فیصد کوٹہ ہمیں نہیں دیا جا رہا ہے ۔ ہم پانچ روز سے کراچی پریس کلب پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں مگر نہ تو کوئی حکومتی نمائندے ہم سے بات چیت یا یقین دہانی کرانے آیا اور نہ ہی کوئی سرکاری اہلکار ہم سے مذاکرات کرنے آیا ۔ دھرنے پر بیٹھے معذور افراد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کو پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :