ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیا

منگل 19 ستمبر 2017 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرB-23،بلاک 6،اسکیم 24 اورپلاٹ نمبر B-102،کے یو سوسائٹی اسکیم 33پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمز،بیمزاورمزید تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیا،پلاٹ نمبرSB-17،بلاک 7اسکیم 36میںگرائونڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پربیسمنٹ اورگرائونڈفلور کے آرسی سی کالمز،بیمزاورپلاٹ نمبر B-23بلاک 4،کنیزفاطمہ سی ایچ ایس پرگرائونڈفلور اورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 16/6،بی ایریا پر دوسرہ منزل کی آرسی سی چھت وکالمز،پلاٹ نمبر 1/33اورپلاٹ نمبر 4/728،لیاقت آبادپرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا ۔علاوہ ازیں جمشید ٹائون پلاٹ نمبر 87،پارسی کالونی پرچوتھی منزل اورپلاٹ نمبر 633،عامل کالونی پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاورپلاٹ نمبر C-230بہارکالونی پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی کالمزکومنہدم کردیاجبکہ گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیںپلاٹ نمبر R-1428،بلاک 8،پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر R-1623،بلاک 2،پردوسری منزل کی چھت کیلئے نصب شیٹرنگ اورپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر R-230،بلاک 11پرپہلی منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر R-1بلاک 16پرتیسری منزل کی چھت کے حصے منہدم اورگرائونڈفلور کی دکانوں کوسربمہرکرتے ہوئے پلاٹ نمبر R-1607،بلاک 15پر غیرقانونی دکانوں کے شٹرزکومنہدم اور احاطے کوسربمہرکردیاگیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم نے لیاری ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 58-LY-12پرغیرقانونی دکانوں کی شٹرزاورپارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر197-Aاور197-C،آگرہ تاج پرچھٹی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمز جبکہ صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 13-LY-19پر تیسری تاچھٹی منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔مزید براںکی مختلف ٹیموں کی کاروائی میں نارتھ ناظم آبادٹائون پلاٹ نمبرE-1/1،بلاک Bپرعمارت کے سامنے کی تعمیرات،اورتے خانے کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیاجبکہ نیوکراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر 98،سیکٹر6-Bپردوسری منزل پرسامنے کی جانب لازمی کھلی جگہ پرغیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

تمام انہدامی عمل گیس کٹر کی مدد سے کئے گئے جبکہ بعض جگہوں پر بھاری مشینری کااستعمال بھی کیاگیا مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔