چیف پیٹرن لیجنڈ ٹرسٹ محمد زبیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
اجلاس میں میگا ایونٹ کے انعقاد اور وسیم اکرم ، آصف جمعہ، انور مقصود کو ٹرسٹیزبنانے کی منظوری لیجنڈز کی بھرپور حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ،چیف پٹرن محمد زبیرکا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 18:10
(جاری ہے)
اجلاس میںچیف پٹرن محمد زبیر نے کہا کہ ماضی کے فنکاروں، دانشوروں ، صحافیوں اور کھلاڑیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے اچھا طریقہ ہو ہی نہیں سکتا ہے ، لیجنڈ ٹرسٹ ان کا اپنا ٹرسٹ ہے جہاں پر لیجنڈز کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کیا جا تا ہے بلکہ انھیں مالی معاونت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں تعاون بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرداروں کو فراموش کرنے والی قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی ہیں ،اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کا بہترین طریقہ بھی یہی ہے کہ ماضی کے عظیم افرادکی خدمات پر انھیں نہ صرف بے حد سراہا جائے بلکہ ان کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ان کی رہنمائی بھی حاصل کی جائے اس ضمن میں انھیں متحرک کرنے کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دینا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام صوبہ میں رہنے والے لیجنڈز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے اس ضمن میں بانی ٹرسٹی شوکت ترین اپنی ٹیم کے ہمراہ متحرک ہیں اور لیجنڈزکی حوصلہ افزائی کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ، امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے ٹرسٹیز سے کام میں مزید تیزی آئے گی ،ہم سب کی بھرپور کوشش ہونا چاہئے کہ صوبہ کے ہر ایک لیجنڈتک رسائی حاصل کی جائے ۔اجلاس میں ’’ فرینڈز آف لیجنڈ ٹرسٹ ‘‘کے نام سے ایک ذیلی ادارہ تشکیل دیا گیا جس میں ابتدائی طور پر جاوید میانداد،اصلاح الدین ، جاوید اقبال، شاہ رخ حسن اور احمد شاہ کو شامل کیا گیا ،اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹار کھلاڑی ، فنکار ، صحافی اور دانشور اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ ایک فنڈ میں جمع کرائیں تاکہ مستقبل میں مذکورہ اسٹار کو اچھی خاصی رقم حاصل ہو تاکہ وہ اپنی زندگی پر سکون انداز میں گذار سکے اسی طرح ’’ فرینڈز آف لیجنڈ ٹرسٹ ‘‘ میں دیگر ذرائع حاصل ہونے والی رقم سے ماضی کے لیجنڈزکی مالی معاونت بھی یقینی ہے ، شرکاء اجلاس نے مذکورہ تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی منظوری دی جس کے بعد اس کی توثیق چیف پٹرن لیجنڈ ٹرسٹ محمد زبیر نے کی ۔ گورنر سندھ نے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے پر تمام ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.