سکھر ، سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ،4افرادشہید

شہید ہونے والوں میںبم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار، ایک رینجرز اہلکار اور فیکٹری ملازم شامل واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے بارود فیکٹری میں کہاں سے آیا اور کس نے رکھا،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

منگل 19 ستمبر 2017 18:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سکھر میں سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افرادشہید ہوگئے، جن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار، ایک رینجرز اہلکار اور فیکٹری ملازم شامل ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے پیش آیا، دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار، فیکٹری منیجر اور ایک مزدور بھی زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ادھر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے روہڑی سیمنٹ فیکٹری دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے کہ بارود فیکٹری میں کہاں سے آیا اور کس نے رکھا۔

متعلقہ عنوان :