(ن) لیگ کے صدر کیلئے شہباز شریف کے نام پر سب متفق ہیں ‘ رانا ثناء اللہ کی تصدیق

این اے 120سے کامیاب بیگم کلثو نواز کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے موزوں نہیں ‘ وزیر قانون و پارلیمانی امور

منگل 19 ستمبر 2017 18:10

(ن) لیگ کے صدر کیلئے شہباز شریف کے نام پر سب متفق ہیں ‘ رانا ثناء اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راناثناء اللہ خاں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کیلئے شہبازشریف کے نام کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

وزیرقانون نے رانا ثناء نے بتایا کہ پارٹی کے صدر کے نام کیلئے شہبازشریف کا نام موزو ہے اور پارٹی کے سب ممبر اس پرمتفق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے 120سے کامیاب ہونے والی بیگم کلثو نواز کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے موزوں نہیں ۔