جنرل ہسپتال سے مریضہ کو دھکے دے کر نکال دیا گیا ،گڈ گورننس کہاں گئی

منگل 19 ستمبر 2017 17:26

جنرل ہسپتال سے مریضہ کو دھکے دے کر نکال دیا گیا ،گڈ گورننس کہاں گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء): جنرل ہسپتال میں مریضہ اور اس کے لواحقین کے ساتھ بد تمیزی کی گئی اور دھکے دے کر باہر نکال دیا ،ڈی ایم ایس کی ناقص کارکردگی نے گڈ گورننس کے پول کھول دئیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے گارڈ نے معمولی بات پر مریضہ اور اس کے لواحقین کو دھکے دے کر ہسپتال سے باہر نکال دیا جبکہ مریضہ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جانی تھی جو نہیں کی جا سکی ،اس واقع کے بعد گارڈ کو وہاں سے فوری طور ہٹا دیا گیا اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی خاموش رہی جبکہ اس واقعہ کے بعد ہسپتال کے ڈی ایم ایس سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ گارڈ کی بدتمیزی پر نوٹس لیا جائے گا ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں