حکومت نے پانچ سال میں 59366 ملین کے اندرونی قرضے حاصل کئے‘ 90 فیصد قرضے واپس کئے گئے ہیں‘ حکومتی اقدامات سے کرپشن میں کافی حد تک کمی آئی ہے‘ عالمی ادارے بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں، وزیر مملکت بلیغ الرحمان

منگل 19 ستمبر 2017 17:39

حکومت نے پانچ سال میں 59366 ملین کے اندرونی قرضے حاصل کئے‘ 90 فیصد قرضے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے پانچ سالوں میں 59366 ملین کے اندرونی قرضے حاصل کئے ہیں‘ 90 فیصد قرضے واپس کئے گئے ہیں‘ کرپشن کی روک تھام کے لئے حکومت کے اقدامات سے کافی حد تک کمی آئی ہے‘ عالمی ادارے بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے موجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے۔

عالمی ادارے بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔ کرپشن کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بھی پاکستان اوپر آیا ہے۔ دنیا کا اعتبار بھی پاکستان پر بڑھ گیا ہے۔طلحہ محمود کے ضمنی سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں حکومت نے جتنے بھی اندرونی قرضے لئے ہیں ان میں سے 90 فیصد واپس کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شبلی فراز کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013ء میں 5436 ملین اندرونی قرضے لئے‘ 4263 ملین واپس ادا کئے گئے‘ 2013-14ء میں 16111 ملین اندرونی قرضے لئے گئے‘ 14731 ملین واپس کئے گئے۔ 2014-15ء میں 11256 ملین قرضے لئے ملین قرضے لئے۔ 9983 ملین واپس ادا کئے گئے۔2015-16ء میں 114.39 ملین قرض لئے گئے 10013 ملین واپس ادا کئے۔ 2016-17ء میں 15124 ملین قرضے لئے 138.73 ملین واپس دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :