نجکاری کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری کے امور کچھ عرصہ معطل رہے، وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز

منگل 19 ستمبر 2017 17:39

نجکاری کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری کے امور کچھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری کے امور کچھ عرصہ معطل رہے ہیں‘ تین سالوں کے دوران سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے 9 دورے کئے ہیں جن پر 8 لاکھ 62 ہزار 290 روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران سیکرٹری نجکاری احمد نواز سکھیرا نے مختلف ممالک کے نو دورے کئے ہیں۔ آئی ایم ایف اجلاس کے باعث ایک دورہ منسوخ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :