وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں کے لئے مختص فنڈز موجود ہیں‘ مزید نوجوان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں‘ چھوٹے قرضوں پر شرح سود صفر ہے‘

بڑے قرضوں میں 8 فیصد سروس چارجز کو کم کرکے 6 فیصد کردیا گیا ہے وزیر مملکت برائے پیشہ وارانہ تعلیم بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

منگل 19 ستمبر 2017 17:39

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں کے لئے مختص فنڈز موجود ہیں‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے پیشہ وارانہ تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختص فنڈز موجود ہیں‘ مزید نوجوان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں‘ چھوٹے قرضوں پر شرح سود صفر ہے‘ بڑے قرضوں میں 8 فیصد سروسز چارجز کو کم کرکے 6 فیصد کردیا گیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال پر وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت دو قسم کے قرضے دیئے جاتے ہیں۔

چھوٹے قرضوں پر سود کی شرح صفر ہے‘ حکومت خود شرح سود ادا کرتی ہے اور دوسری قسم کے قرضے وزیراعظم یوتھ لون ہیں جس میں آٹھ فیصد سروسز چارجز لئے جاتے تھے جس میں دو فیصد کمی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عثمان کاکڑ کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کو قرضے جاری کئے جاتے ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام قومی سطح کا پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ پروگرام بھی ہے۔ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو لیپ ٹاپ فراہمی‘ فیس واپسی پروگرام بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر جمالدینی کے ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بلوچستان‘ پنجاب ‘ کے پی کے اور سندھ میں قرض دینے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرض واپسی کی رفتار بھی تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :