تین سال کے دوران وزارت منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کے 153 افسران نے بیرون ممالک کے دورے کئے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

منگل 19 ستمبر 2017 17:38

تین سال کے دوران وزارت منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کے 153 افسران نے بیرون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کے 153 افسران نے تین سال کے دوران بیرون ممالک کے دورے کئے جن پر 13 لاکھ 38 ہزار 970 روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر طلحہ محمود کے سوال پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 153 افسران نے تین سالوں کے دوران بیرون ممالک کے دورے کئے ہیں، یہ سرکاری دورے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھجوانے والے افسران کی تربیت اور دیگر ضابطے پورے کئے جاتے ہیں۔