کرپٹ مچھلیوں کے سمندر میں یاسمین راشد نے تن تنہا مقابلہ کیا ہے‘رائے حسن نواز

منگل 19 ستمبر 2017 17:27

کرپٹ مچھلیوں کے سمندر میں یاسمین راشد نے تن تنہا مقابلہ کیا ہے‘رائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ کرپٹ مچھلیوں کے سمندر میں یاسمین راشد نے تن تنہا مقابلہ کیا ہے۔حلقے کی عوام نے اپنا ووٹ کے حق میں دیا لیکن 29ووٹوں نے نتائج بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ہمارے لئے حیرت کی بات ہے کہ ن لیگ بھی دھندلی کا شور مچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی وسائل ہونے کے باوجود بھی لیگیوں نے چور درازے کا استعمال نہیں چھوڑا۔

تحریک انصاف نے مہم دیر سے شروع کی اگر وقت زیادہ ملاہوتا تو نتائج کچھ اور ہوتے۔انہوں نے مزید کہا دن رات محنت کرنے پر کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں اور حلقے کی ان ووٹروں کی بھی جہنوں نے چوروکے خلاف کھڑے ہونے کی جرات کی۔یہ ضمنی الیکشن شریف فیملی کیلئے خطرے کی گھنٹی تھی اب اصل معرکہ تو عام انتخابات میں ہو گا ۔ن لیگ نے ہمیشہ ساز باز کرکے حکومت بنائی ہے ورنہ ان کی کبھی حکومت نہیں بن سکتی۔