لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی

تقریروں سے عدلیہ کی عزت کم نہیں ہوتی‘ کیا سپریم کورٹ نے عدلیہ پر تنقید کا کوئی نوٹس لیا ہی عدالت کا استفسار

منگل 19 ستمبر 2017 17:27

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تقریروں سے عدلیہ کی عزت کم نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازکیخلاف شہر صدر الدین کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی شہری صدرالدین نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز اور احسن اقبال عدلیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے عدالت نے استفسار کیاکہ کیا سپریم کورٹ نیعدلیہ پر تنقید کا کوئی نوٹس لیا ہی درخواست گزار نے جواب دیاکہ سپریم کورٹ نے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔

جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب سپریم کورٹ نینوٹس نہیں لیا تو ہائیکورٹ کیسے نوٹس لی عدالت نے کہا کہ جلسوں میں تقریریں کرنے سیعدلیہ کی عزت کم نہیں ہوتی۔