شریف فیملی نے عدالتوں میں پیش نہ ہونا وطیرہ بنالیا ہے ان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں‘راجہ پرویز اشرف

کسی پر فرد جرم عائد ہونے سے وہ مجرم نہیں بن جاتا، نیب ہمارے ساتھ دہرا معیار اپنا رہا ہے‘ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے، ہماری لاہور اور سنٹرل پنجاب میں پوزیشن ٹھیک نہیں اس لیے پارٹی عوام تک رسائی کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے‘ سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 17:27

شریف فیملی نے عدالتوں میں پیش نہ ہونا وطیرہ بنالیا  ہے ان کے نام بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے عدالتوں میں پیش نہ ہونا وطیرہ بنالیا شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں‘ کسی پر فرد جرم عائد ہونے سے وہ مجرم نہیں بن جاتا، نیب ہمارے ساتھ دہرا معیار اپنا رہا ہے‘ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے، ہماری لاہور اور سنٹرل پنجاب میں پوزیشن ٹھیک نہیں اس لیے پارٹی عوام تک رسائی کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے، ہماری لاہور اور سںٹرل پنجاب میں پوزیشن ٹھیک نہیں، اس لیے پارٹی عوام تک رسائی کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی گرفتاریوں پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، لندن میں بیٹھ کر حکومت نہیں چلائی جاسکتی شریف فیملی نے عدالتوں میں پیش نہ ہونا وطیرہ بنالیا شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔