نیازی صاحب ڈر کر پارلیمنٹ نہیں آ رہے کہ کہیں پارلیمانی کمیٹی میں پیش نہ ہونا پڑ جائے، نیازی صاحب پارٹی سے آئوٹ ہو چکے ہیں، وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں، وہ ڈینگی کے مریضوں کو دیکھنے تک نہیں گئے،

لاہور کے الیکشن نے نیاز کو مسترد کر دیا ہے، شریف خاندان کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے، کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 17:25

نیازی صاحب ڈر کر پارلیمنٹ نہیں آ رہے کہ کہیں پارلیمانی کمیٹی میں پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نیازی صاحب ڈر کر پارلیمنٹ نہیں آ رہے کہ کہیں پارلیمانی کمیٹی میں پیش نہ ہونا پڑ جائے، نیازی صاحب پارٹی سے آئوٹ ہو چکے ہیں، وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں، وہ ڈینگی کے مریضوں کو دیکھنے تک نہیں گئے،لاہور کے الیکشن نے نیاز کو مسترد کر دیا ہے، شریف خاندان کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے، کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نے اگر آواز اٹھالی ہے تو وہ خواتین کو مضبوط کرنے کیلئے اٹھائی ہے ، تحریک انصاف کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسری پارٹیوں سے کرپٹ لوگ لے کر آئے ہیں، ان کرپٹ لوگوں سے یہ ملک چلائیں گے، پارٹی سے نیازی صاحب آئوٹ ہو چکے ہیں، وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں جو انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

عائشہ گلالائی نے کہا کہ نیازی صاحب کو لاہور کے الیکشن نے مسترد کر دیا ہے، وہ ڈینگی کے مریضوں کو دیکھنے تک نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب ڈر کر پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہو رہے کہ کہیں پارلیمانی کمیٹی میں پیش نہ ہونا پڑ جائے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ شریف خاندان کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے، کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔