ولڈ ہومز کے موضوع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں سنجیدہ کھیل ’بابے ان ٹربل‘ پیش کیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 17:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) راولپنڈی،سماجی مسائل کواجاگرکرتے ہوئے راولپنڈی آرٹس کونسل نے اولڈہومزکے موضوع پرایک سنجیدہ کھیل ’بابے ان ٹربل‘پیش کیا جسے حاضرین نے بے حدپسندکیا۔کہانی کولیاقت شاہ نے تحریرکیا تھا اورہدایات مسعودخواجہ نے دی تھیں جبکہ یارمحمدکھیل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرتھے۔ملک میں مغرب کی طرزپربنائے جانے والے اولڈہومزکی تعدادمیں اضافے پرتشویش کوڈرامائی اندازمیں مسعودخواجہ، یارمحمد،سعیدانور،سلیم آفندی،سپنا شاہ اورجھلک علی نے بزرگوں کے کرداروںکوخوبصورت طریقے سے اداکیا۔

کہانی اورجملوں کی ادائیگی ایسی پرسوزتھی کہ ہرآنکھ نم تھی۔معاشرے میں بزرگوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کونہایت عمدہ طریقے سے پیش کرنے پرمہمان خصوصی سیاسی وسماجی رہنماء مبشرعباسی نے تمام ٹیم اورراولپنڈی آرٹس کونسل کی کوششوں کوسراہا۔

(جاری ہے)

معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے راجا صادق کے کردار،یارمحمدنے خان گل ،سعیدانورنے چاچا فیصل آبادی،سلیم آفندی نے پروفیسر،سپنا شاہ نے سکینہ اورجھلک علی نے زرینہ کے کردارکواحسن طریقے سے نبھایا۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے اپنی گفتگومیں کہا کہ ایسے سماجی مسائل کومزیداجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنی سماجی روایات سے دورہونے کی وجہ سے ایسے مسائل پیداہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :