توانائی کے شعبے میں پاکستان دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑ رہا ہے‘ دائود اختر

منگل 19 ستمبر 2017 17:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ضلعی بیت المال کمیٹی راولپنڈی کے چئیرمین اور سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ ارشد محمود نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پاکستان دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑ رہا ہے اورہماری حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے ماہ وسال میں ہمارا ملک ترقی پذیر ممالک کی صف میں شامل ہو ․ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میںعظیم دوست چین اور تھائی لینڈ کے تعاون سے پاکستان میں توانائی سیکٹر کے اندر جدت آ رہی ہے جو انتہائی خوش آئند امر ہے ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہارایک مقامی ہوٹل میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان میں پہلی بار متعارف ہونے والی ڈیجیٹل سکرین جل بیٹری آئوٹ ڈوکی لانچنگ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر ڈیلیکس انرجی کے چئیرمین دائود اختر ، منیجنگ ڈائریکٹر طاہر شہزاد ، نیشنل بینک آف پاکستان کے سنئیر وائس پریذیڈنٹ راجہ عبدالرئوف ، خیبر پختونخواہ ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، راولپنڈی و اسلام آباد چیمبرز کے ممبران اور صنعت و تجارت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ․ راجہ ارشد محمود نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کو دنیا کے ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور کسی بھی شعبے میں دنیا کے اندر متعارف ہونے والی نئی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لانے کیلئے حکومت کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ․ انہوں نے ڈیلیکس انرجی کی مینجمنٹ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے موٹر سائیکل سے لے کر گاڑیوں اور صنعتی و تجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی جدید ترین بیٹری کو پاکستان میں متعارف کروایا ․ انہوں نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور جو ملک اپنے صنعتی و تجارتی شعبوں میں اس جدت سے استفادہ نہیں کرے گا وہ بہت پیچھے رہ جائے گا ․ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ چلے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرکے پاکستان کو ترقی پذیر ممالک کی صف میں شامل کیا جائے ․ انہوں نے کہا کہ نئی متعارف ہونے والی بیٹری کارکردگی کے اعتبار سے بہت اعلی ہے اور پاکستان میں اس کو متعارف کرانے کا مطلب ملک کی معیشت میں بہتری ہے ․ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں کھوکھلے نعرے لگانے والوں اور نکموں کو اپنی نمائندگی کا حق نہیں دیں گی جس کا ثبوت لاہور کا ضمنی الیکشن ہے ․ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا کیونکہ ان کی حکومت نے جہاں دیگر بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیںوہیں پاکستان کو سی پیک اور گوادر جیسے تحفے بھی دئیے ہیں جو ملک کے روشن اور تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں ․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلیکس انرجی کے ایم ڈی طاہر شہزاد نے کہا کہ ڈیجیٹل سکرین جل بیٹری آئوٹ ڈو دنیا کی ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے جو پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائی جا رہی ہے جس سے بیٹری کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات ختم ہونگی ․ انہو ںنے کہا کہ اس میں ڈیجیٹل ڈسپلے موجود ہے جس سے اس کی کارکردگی اور دیگر امور کا صارف کو وقت سے پہلے پتہ چل جاتا ہے ․ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیٹری یانگ زو ہواوے پاور سپلائی ٹیکنالوجی چین اور تھائی ہواوے بیٹری تھائی لینڈ کے تعاون سے پاکستان میں متعارف ہوئی ہے ․ اس موقع پر صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئیند ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے پوری دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے ساتھ جڑ رہا ہے اور پاکستان میں لوگوں کو کاروبار کے بہترین مواقع میسر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :