سعودی حکومت کا جدہ کو ریاض سے 1600کلومیٹر طویل ریلوے لائن سے جوڑنے کا فیصلہ

منگل 19 ستمبر 2017 17:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سعودی حکومت نے جدہ کو ریاض سے ریلوے لائن سے جوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی ریلوے کے چیئرمین بشار الملک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب سال رواں کے اختتام سے قبل بحر احمر اور خلیج عرب کو 1600 کلومیٹر طویل ریلوے لائن سے جوڑنے کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ریلوے لائن جدہ سے ریاض کیلئے بچھائی جائے گی۔ اس کی بدولت مملکت کی مغربی بندر گاہ مشرقی بندرگاہ سے مربوط ہوجائے گی۔ ریاض اور جدہ کے درمیان شاہراہ پر ہونے والے سڑک حادثات محدود ہوجائیں گے۔ جدہ سے دمام سامان کی منتقلی کا دورانیہ پانچ دن کے بجائے تین دن ہوجائے گا۔ سعودی عرب نے سال رواں کے دوران بنیادی ڈھانچے پر خرچ کیلئے 52 ارب ریال مختص کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :