ٹریفک پولیس کی کارکردگی،صوبائی وزیرایکسائزمیاں جمشید کاکا خیل کی گاڑی کاچالان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 17:10

ٹریفک پولیس کی کارکردگی،صوبائی وزیرایکسائزمیاں جمشید کاکا خیل کی ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : خیبرپختونخواہ میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر ہونا شروع ہوگئی،ٹریفک پولیس نے صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشید کاکا خیل کی گاڑی کا چالان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیرایکسائزمیاں جمشید کاکا خیل نوشہرہ سے پشاور آ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر200روپے کا چالان کردیا۔جس پرصوبائی وزیرایکسائز نے ٹریفک پولیس کو فوری جرمانہ ادا کیا۔ صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشید کاکا خیل بھی گاڑی میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :