دبئی ، ماں بیٹے نے مل کر سیاح کا قتل کر کے اسکی لاش صحرا میں دفن کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 19 ستمبر 2017 17:03

دبئی ، ماں بیٹے نے مل کر سیاح کا قتل کر کے اسکی لاش صحرا میں دفن کر دی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) دبئی میں ماں ،بیٹے اور انکے دو اور ساتھیوں نے مل کر ایک ایشیائی سیاح کو مالی جھگڑے پر قتل کر دیا ۔ پولیس نے چاروں مجرموں کوگرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفاء ال مری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاح دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوا تھا۔ جس پر پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا کہ 47 سالہ عورت نے اپنے 29 سالہ بیٹے کے ساتھ مل کر اسے گاڑی میں بٹھایا تھا اور پھر اس کا قتل کر دیا ۔ اس سیاح کی لاش دو دن تک گاڑی میں ہی پڑی رہی ۔ جسے ان دونوں ماں بیٹے نے بعد میں صحرا میں دفنا دیا۔

متعلقہ عنوان :