عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

منگل 19 ستمبر 2017 17:19

عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی رکن عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ عائشہ گلالئی نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی اور عمران خان پر لگائے گئے الزامات دبانے کا حربہ قرار دیا ہے۔ منگل کو ممبر الیکشن کمیشن سندھ غفار سومرو کی صدارت میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل نے عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں جبکہ عائشہ گلالئی نے بھی اپنا تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں جس روز نئے وزیراعظم کا انتخاب تھا اس روز وہ بیمار تھیں، عمران خان کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات دبانے کیلئے میرے خلاف یہ ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :