Live Updates

سپریم کورٹ کافیصلہ آسمانی صحیفہ نہیں،فیصلے پرایمان لانے کا تقاضا نہ کیاجائے، رانا ثناء اللہ

این اے 120میں عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت متعارف کرایا،ووٹرزکو تقسیم کرنے کیلئے جدید طریقے آزمائے گئے،پھر بھی ضمنی الیکشن کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔وزیرقانون پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 16:59

سپریم کورٹ کافیصلہ آسمانی صحیفہ نہیں،فیصلے پرایمان لانے کا تقاضا نہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) :وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں،سپریم کورٹ کےفیصلے پرایمان لانے کا تقاضا نہ کیا جائے،ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن و عن عملدرآمد کیا ہے،این اے 120 کے الیکشن میں عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت متعارف کرایا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہرپاکستانی فرد کے آئینی اورقانونی حقوق کا ضامن ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے  پرہم نے اپنا موقف پیش کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت کے طور پراین اے 120 کے الیکشن میں متعارف کرایا۔اگرسپریم کورٹ کو کوئی ہمارے سامنے کھڑا کرےگا توہم جواب نہیں دیں گے؟ انہوں نے انتخابی مہم میں مریم نواز کی تقریر پر کہا کہ مریم نوازنے تقریرمیں سپریم کورٹ پرتنقید نہیں کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح نوازشریف نے بھی راولپنڈی سے لاہورسفر میں اپنی تقریرمیں کسی جج کے کردار سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

رانا ثناءاللہ  نے کہا کہ شیخ رشید کی ججوں کو اربوں روپے کی آفر کے بیان کا نوٹس کیوں نہیں لی گیا ؟ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ(ن) لیگ کے ووٹروں کو تقسیم کرنے کے لیے جو جدید طریقے آزمائے جانے تھے سب آزما لیے گئے۔ پھر بھی ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جو ضمنی انتخاب میں بلند ترین شرح ہے۔دروازے بند نہ کیے جاتے توٹرن آؤٹ 50 فیصد ہوتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات