پولیو کے تدارک کے لئے زندگی کے تمام شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ

منگل 19 ستمبر 2017 18:12

خضدار۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہاہے کہ پولیو ایک مہلک اور موذی مرض ہے جس کے تدارک کے لئے زندگی کے تمام شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چار روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر مہم کا با قاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری ،ڈاکٹر شفیع دانش ،ڈاکٹر محمد عمر مینگل ِ ، ڈاکٹر نصرت سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ بلاشبہ پولیو جان لیوا مرض نہیں لیکن پولیو سے متا ثرہ بچہ زندگی بھر بیساکھی کا سہارا لینے پر مجبور ہوکر معاشرتی عدم مساوات کا شکار ہوکر احساس محرومی سے دوچار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی غفلت سے ایک بچے کی زندگی دائو پر لگ جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود عملے کو متنبہ کریں کہ وہ ضلع بھر میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کو یہ بھی تاکید کی جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منتخب بلدیاتی نمائندہ ،علما کرام اور دیگر طبقات سے رابطہ کریں تاکہ پولیو مہم میں عوامی شرکت کو یقینی بناکر اہداف کو حا صل کیا جا سکے ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری اور ڈاکٹر شفیع دانش نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کل ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر ہے ،تینتالیس یونین کونسلوں میں چار سو دس گشتی ٹیمیں ،چوبیس فکسڈ اور بارہ ٹرانزٹ ٹیمیں مختص کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہدایت کی کہ پولیو سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :