جامعہ بلوچستان نے ایم اے، ایم ایس سی پروگرامز کے سالانہ امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

منگل 19 ستمبر 2017 18:12

کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) جامعہ بلوچستان نے ایم اے، ایم ایس سی2017کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ بلوچستان کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی2017کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کرکے بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 30ستمبر،300روپے اضافی فیس کے ساتھ 06اکتوبر، دوگناہ فیس کے ساتھ13اکتوبر اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 19اکتوبر2017تک امتحانی فارم جمع کئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :