کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ڈیرہ بگٹی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

منگل 19 ستمبر 2017 18:12

کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بلوچستان کے علاقے کیچ تمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق منگل کو ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملا شہداد جاںبحق ہوگیا۔ لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں شناخت کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔